: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
خاوند کے مشکوک کردار کے پیش نظر ایک خاتون نے اس کے موبائل فون پر جاسوسی سافٹ ویئر انسٹال کرکے بے وفائی کے ثبوت حاصل کرلئے جس کے پیش نظر عدالت نے طلاق قرار دے کر بچے خاتون کے حوالے کر دئیے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے خاوند کا رویہ مشکوک ہوچکا تھا۔ وہ لمبی لمبی کالز کرتا ہے اور رات بھر سرگوشیوں کے انداز میں کسی سے باتیں کرتا رہتا تھا۔ خاتون نے اس کی حرکات و سکنات کی حقیقت جاننے کیلئے موقع پاکر اس کے فون پر ایک خفیہ سافٹ ویئر انسٹال کردیا جس کی مدد سے
اس کی کالز کی ریکارڈنگ خاتون کو دستیاب ہوگئی جس سے یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ وہ اس کی بہترین سہیلی کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا رہا تھا۔ خاتون تمام ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوگئی جہاں خاوند نے پہلے تو جرم سے انکار کیا اور اپنی بیوی کو شکی مزاج اور حاسد قرار دیا لیکن ریکارڈنگ سامنے آنے پر سب کچھ مان گیا۔ بے وفائی کا پول کھلنے پر اس نے بیوی کی سہیلی پر بہکانے کا الزام دھر دیا۔ عدالت نے خاتون کے طلاق کے مطالبے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بچے بھی اس کے حوالے کردئیے۔